شمالی وزیرستان، میران شاہ میں امریکی طیاروں کا ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک
جمعرات 26 دسمبر 2013 11:36
میران شاہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26دسمبر 2013ء) شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ میں امریکی طیاروں کے ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں نے میران شاہ کے گاؤں قطب خیل میں ایک گھر کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا اور اس پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ گھر بھی مکمل طور پر تباہ ہوگیا، ڈرون حملے کے بعد بھی امریکی جاسوس طیارے کافی دیر تک نچلی پرواز کرتے رہے جس سے علاقے کے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ گھروں میں محصور ہوگئے۔
واضح رہے کہ ڈرون حملوں کے خلاف پاکستان اپنا مؤقف کئی موقعوں پر واضح کرچکا ہے کہ یہ ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے خلاف ہیں جبکہ اس کے خلاف بین الاقوامی سطح پر بھی آواز اٹھائی جاچکی ہے، گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ میں بھی اس کے خلاف قرارداد منظور کی گئی لیکن امریکا مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کی حدود میں ڈرون حملے کر رہا ہے جن سے اب تک دہشت گردوں کے ساتھ سیکڑوں بیگناہ افراد بھی لقمہ اجل بن چکے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.