سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس اور متنازعہ حلقہ بندیوں کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے ،سید محمد علی شاہ
پیر 30 دسمبر 2013 17:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دن رات جمہوریت کا راگ الاپ کر عوام کے بے وقوف بنانے والے درحقیقت عوام کو اپنا محکوم بنانے کے لئے کسی قدر آمرانہ سوچ رکھتے ہیں ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے سے سب کچھ عیاں ہو گیا ہے ۔
اور ثابت ہو گیا ہے کہ گزشتہ 66سال سے عوام کو نوچ نوچ کر کھانے والے ظالم حکمرانوں کے دلوں میں عوام کے لئے ذرہ برابر بھی رحم موجود نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ من مانی حلقہ بندیوں اور فرمائشی ترامیم کے ذریعے سندھ بھر میں حکومت کے مزے لوٹنے کے خواب دیکھنے والے اس حقیقت کو بھول بیٹھے تھے کہ آزاد عدلیہ کی موجودگی میں آئین اور قانون کی کھلے عام پامالی نہیں کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں متنازعہ ترامیم کو آئین و قانون اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی قرار دیا گیا ہے ۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں کی جانے والی ترامیم سیاسی فوائد حاصل کرنے کے لئے عمل میں لائی گئی تھیں۔ سید محمد علی شاہ و اراکین زونل کمیٹی نے تاریخ ساز فیصلے پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور تمام معزز جج صاحبان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ سندھ بھر کی مظلوم و محروم عوام کو انکے بنیادی حقوق کے حصول میں مددگار اور معاون ثابت ہو گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.