بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کا ناکام دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئی
جمعرات 2 جنوری 2014 14:33
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) بھارتی کرکٹ ٹیم مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں جنوبی افریقہ کا ناکام دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئی۔ دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بھارتی ٹیم کو میزبان ٹیم کے ہاتھوں ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔
(جاری ہے)
ٹیم کوچ ڈنکن فلیچر اور باؤلنگ کوچ جو ڈاز ٹیم کے ہمراہ بھارت نہیں آئے وہ نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول سیریز سے دس روز قبل دوبارہ ٹیم جوائن کر لیں گے۔
کرکٹ کنٹرول بورڈ آف انڈیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ سے واپس وطن پہنچ گئی ہے اور تمام کھلاڑی اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔ بھارتی ٹیم طے شدہ شیڈول کے مطابق 11 جنوری کو نیوزی لینڈ روانہ ہو گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ایک روزہ اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.