غازی قتل کیس،سابق ایم این اے شاہ عبدالعزیز ، ابراہیم پراچہ کا بیان ریکارڈ
ہفتہ 4 جنوری 2014 13:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) سابق ایم این اے مولانا شاہ عبدالعزیز اور سابق ایم این اے جاوید ابراہیم پراچہ نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں تحقیقاتی ٹیم کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔ مولانا شاہ عبدالعزیز نے غازی عبدالرشید قتل کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا سابق صدر پرویز مشرف لال مسجد آپریشن کے ذمہ دار ہیں جنہوں نے مسئلے کا حل نکالنے کے بجائے گولی کا استعمال کیا۔شاہ عبدالعزیز نے کہا انہیں مذاکرات کے لئے لال مسجد جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور جب کوشش کی تو ان پر بھی گولیاں چلائی گئیں۔جنرل ریٹائرڈ طارق مجید اور جنرل ریٹائرڈ مہدی حسن نے لال مسجد انتظامیہ سے مذاکرات کرنیوالوں کو روکا ، مولانا شاہ عبد العزیز نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا جنرل ریٹائرڈ نصرت نعیم نے انہیں لال مسجد آپریشن کے دوران فون پر دھمکی دی جبکہ وزیر مملکت طارق عظیم نے 9 جولائی کو مسجد انتظامیہ کے مذاکرات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.