ابو ظہبی ٹیسٹ، سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 302 رنز کا ہدف
ہفتہ 4 جنوری 2014 14:15
ابو ظبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) پہلے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز سری لنکا نے اپنی دوسری اننگ 480 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے پاکستان کو جیت کے لئے 302 رنز کا ہدف دیا ہے۔ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کےپانچویں اور آخری روز اپنی نا مکمل اننگ کا آغاز کیا تو سری النکا کا اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 420 رنز تھا، اینجلو میتھیوز 116 اور پرسنا جے وردنے 48 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے، دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 480 رنز تک پہنچا دیا۔
سری لنکا نے اپنی دوسری اننگ میں کپتان اینجلو میتھیوز کے ناقابل شکست 157 رنز اور کوشال سلوا، دنیش چندی مل، پر سنا جے وردنے اور کمارا سنگا کارا کی نصف سنچریوں کی بدولت 480 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے پاکستان کو جیتنے کے لئے 302 رنز کا ہدف دیا ہے۔(جاری ہے)
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگ میں جنید خان نے 3 جبکہ بلاول بھٹی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے ہدف کا تعاقب جاری ہے، ماہرین کے مطابق وکٹ بیٹنگ کے لئے انتہائی سازگار بے اور اس سے بالزز کو کسی قسم کی مدد نہیں مل رہی، یہی وجہ ہے کہ سری لنکا اپنی دوسری اننگ میں پاکستان کی بھرپور بالنگ کے باوجود ایک بڑا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.