اسٹیٹ بینک کو بجلی بلوں میں اضافے کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں متعلقہ قوانین میں ترمیم کی مکمل آزادی دیدی گئی
ہفتہ 4 جنوری 2014 15:35
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو بجلی کے بلوں میں اس مہینے اضافے کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں متعلقہ قوانین میں ترمیم کی مکمل آزادی دے دی ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ حکام اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قانون میں ترامیم کے نفاذ پر رضامند ہوچکے ہیں جس میں حفاظتی تشخیص کے حوالے سے آئی ایم ایف کی حالیہ سفارشات شامل ہیں ان کے ذریعے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی خودمختاری کو ایک معیاری مثال بنایا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں پیش رفت اطمینان بخش ہے، لیکن حکومت کی کسی قسم کی لاپرواہی سے ترقی کی رفتار اور بین الاقوامی اعتماد کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔(جاری ہے)
یہ قانون مکمل عملی آزادی فراہم کرے گا اور اندرونی کنٹرول کو مضبوط بنانے کے ساتھ انتظامی ڈھانچے کو توسیع دے گا۔خاص طور پر ان ترامیم سے ایک آزاد فیصلہ ساز مانیٹری پالیسی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جو مانیٹری پالیسی کی تیاری اور اس کے نفاذ کا کام کرے گی۔
حفاظتی جائزہ مشن کے حالیہ نتائج کے خطوط پر یہ ترامیم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر تن تنہا مالک اور مینیجر کے اختیارات فراہم کریں گی، ایک ایگزیکٹیو بورڈ تشکیل دیا جائیگا واضح انتظامی اختیارات کا حامل ہوگا اور حکومتی نمائندوں کو مرکزی بینک سے خارج کیا جائے گا۔یہ ترامیم ان شقوں کو خارج کردیں گی جو حکومت کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سرگرمیوں میں براہ راست قطعی اختیارات دیتی ہیں۔ وہ بورڈ کے اراکین کی ذاتی خودمختاری اور اسٹیٹ بینک کی مالیاتی خودمختاری کو مضبوط بنائیں گی۔اطلاعات کے مطابق مسودہ قانون آئی ایم ایف کو جائزے اور تبصرے کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔تجویز کے تحت اسٹیٹ بینک آف پاکستان جنوری کے آخر تک مرکزیت اور انتظامی خطرات سے متعلق سرگرمیوں کو نگرانی کے لیے ایک بورڈ کمیٹی تشکیل دے گا اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان مارچ کے آخر تک انٹرنیشنل فنانشل رپورٹنگ اسٹینڈرڈ کے مکمل عملدرآمد ، اس مالیاتی سال کے حالیہ فنانشل اسٹیٹمنٹ کی شروعات کے ساتھ ساتھ کرنسی اور میچیورٹی کے مالیاتی ذخائر کی رپورٹنگ کے منصوبے کی منظوری دے گا۔آئی ایم ایف نے حکومت سے بینکنگ کے شعبے کی کم سے کم سرمائے کی مطلوبہ شرح کا بین الاقوامی معیار کی اوپری سطح سے ازسرِ نو تعین کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.