ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے 16انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑادی

اتوار 5 جنوری 2014 17:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے 16انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑادی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے 16انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا جس کے نتیجے میں پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیویز مزید کارروائی کر رہی ہے۔