سیکیورٹی اداروں نے نانگا پربت پر غیر ملکی سیاحوں کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کواسلام آباد سے گرفتار کرلیا،سانحے کا ماسٹر مائنڈ کالعدم تحریک طالبان چلاس یونٹ کا سابق امیر ہے ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان
پیر 6 جنوری 2014 22:55
چلاس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) سیکیورٹی اداروں نے نانگا پربت پر غیر ملکی سیاحوں کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کواسلام آباد سے گرفتار کرلیا ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق نانگاپربت پرغیرملکی سیاحوں کوقتل کرنے والے گروہ کیمرکزی ملزم رحیم خان الیاس عزیز کواسلام آباد کے ایک مدرسے سے گرفتار کیا گیا، ملزم کو گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ ٹیم نے گرفتار کرکے گلگت بلتستان پولیس کے حوالے کردیا اس سے قبل سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سانحہ کے ماسٹر مائنڈ حمیداللہ سمیت واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا تھا جبکہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان یونس داگا کا کہنا تھا کہ سانحے کا ماسٹر مائنڈ کالعدم تحریک طالبان چلاس یونٹ کا سابق امیر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 22 جون کو دہشت گردوں نے چلاس میں واقع نانگا پر ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے 11 غیرملکی کوہ پیماوٴں کوقتل کردیا تھا جبکہ ملزمان نے پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اور فوج کے 3 افسر شہید ہو گئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.