پاکستان نے ایک بار پھر پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کیلئے کوششیں تیز کر دیں
منگل 7 جنوری 2014 13:40
نئی دہلی/لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) پاکستان نے ایک بار پھر پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں اس ضمن میں پاکستان نے قومی ٹیم کو بھارت بھیجنے کی پیشکش کرتے ہوئے پانچ میچز پر مشتمل سیریزکی تجویز دی ہے ۔
(جاری ہے)
میڈیا سے بات چیت وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے اور سابق چیئر مین پی سی بی شہر یار خان نے کہاکہ پاکستانی ٹیم بھارت میں آکر کرکٹ کھیلنا چاہتی ہے، دونوں ممالک میں پانچ میچز کی سیریز ہوسکتی ہے، ہمیں اس سلسلے میں بھارتی شیڈول میں جگہ تلاش کرنا ہوگی، ویسے رواں برس ستمبر اکتوبر میں جگہ دستیاب ہے،دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئے ہم اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔
انھوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان میں فوری واپسی کا امکان نہیں تاہم ہمارے پاس دوسرا بہترین آپشن نیوٹرل وینیوز پر کرکٹ کھیلنے کا ہے، اسے ہم استعمال کررہے اور ہماری ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انٹرنیشنل میچز نہ ہونے سے ہمارے ملک میں کھیلوں کو شدید نقصان ہورہا ہے، حکومت کرکٹ کو واپس لانے کی کوشش کررہی ہے، میدان سونے ہونے سے نہ صرف ڈومیسٹک کرکٹرز کو نقصان ہورہا ہے بلکہ اس سے کھیلوں میں سرمایہ کاری بھی نہیں ہورہی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.