سپریم کورٹ ، الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کر نے کی درخواست دائر کردی گئی
منگل 7 جنوری 2014 13:59
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سندھ کی تقسیم اور ملک توڑنے کے حوالے سے بیان بازی پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
(جاری ہے)
درخواست میں کہا گیا کہ الطاف حسین برطانوی شہری ہونے کے باوجود پاکستان کے ملکی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔
سندھ کی تقسیم اور کراچی کو الگ صوبہ بنانے کی بات کر کے الطا ف حسین نے آئین پاکستان کی خلاف ورزی کی ہے۔اس قسم کے بیانات سے کراچی کا امن تباہ ہونے اور لسانی بنیادوں پر ہنگاموں کا بھی خدشہ ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لا نے کا حکم دیتے ہوئے غداری کا مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.