تائیوان ،ایک شخص تیراکی نہ جانتے ہوئے معجزانہ طور پر 60 گھنٹوں بعد گہرے سمندر سے زندہ سلامت ساحل پر واپس پہنچ گیا
بدھ 8 جنوری 2014 12:58
تائپے (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء)تائیوان میں ایک شخص تیراکی نہ جانتے ہوئے بھی معجزانہ طور پر 60 گھنٹوں بعد گہرے سمندر سے زندہ سلامت ساحل پر واپس پہنچ گئے۔مقامی میڈیا کے مطابق 42سالہ تھسان لین فا ہالین کے شہر میں ساحل پر سمندر کی موجوں میں بہہ کر گہرے پانیوں میں چلے گئے حیران کن طور پر سمندر کی لہروں پر بہتے ہوئے وہ 75 کلومیٹر دور ایک اور ساحل پر پہنچ گئے۔
تھسان لکڑی کا ایک ٹکڑا تھامے سمندر کی موجوں پر تیرتے رہے اور 75 کلومیٹر دور ساحل پر پہنچ گئے جہاں سے انھیں امدادی کارکنوں نے تلاش کر لیا۔طبی ذرائع کے مطابق وہ پانی کی کمی کا شکار تھے اور ان کے جسم پر کچھ زخم آئے تھے۔ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ تھسان کا بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں کیونکہ بغیر پانی اور غذا کے وہ زندہ رہے۔(جاری ہے)
تھاسن نے بتایا کہ وہ ساحل سمندر کی ایک لہر سے تو بچ گئے تاہم اس کے بعد ایک اور بڑی لہر آ گئی اور ان کے پاوٴں اکھڑ گئے۔
گہرے سمندر میں لکڑی کے ایک ٹکڑے کے سہارے تیرتے ہوئے انھیں خیال آیا کہ کشتی یا کوئی جہاز انھیں دیکھ لے اور انھیں بچا لے۔انہوں نے کہا کہ جب انھوں نے دور ساحل پر روشنیاں دکھائی دیں تو انھوں نے پانی میں ہاتھ چلانا شروع کیے۔انھوں نے بتایا کہ جب ان کے پیر ریت سے ٹکرانے لگے تو انھوں نے سکھ کا سانس لیا اور پھر سمندر کی لہروں نے انھیں ساحل پر دھکیل دیا۔ان کی بیوی نے ان کے گھر نہ لوٹنے پر مقامی پولیس کو اطلاع کر دی تھی اور ان کی فوری طور پر تلاش کا کام شروع کر دیا گیا تھامزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.