بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

محکمہ موسمیات کی شدید گرمی کی وارننگ کے باوجود محکمہ تعلیم نے تعلیمی ادارے پیر سے کھولنے کا اعلان

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:39

بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) بنگلا دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جبکہ بنگلا دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈھاکا میں اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے ،شدید ہیٹ ویو کے سبب رواں ہفتے تعلیمی ادارے بند رہے۔

بنگلادیشی محکمہ موسمیات کی شدید گرمی کی وارننگ کے باوجود محکمہ تعلیم نے تعلیمی ادارے پیر سے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔بنگلا دیشی محکمہ تعلیم کے مطابق ہیٹ ویو کیسبب تعلیمی اداروں میں طلبہ کی اسمبلی نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :