آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور مری سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث ملک بھر میں موسم مزید سرد ہوگیا
جمعرات 9 جنوری 2014 15:36
اسلام آباد /مظفر آباد /مری/سکردو /پشاور /کراچی /کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور مری سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث جمعرات کو بھی ملک بھر میں موسم سرد رہا ، مری میں آنے والے سیاحوں کی تفریح دوبالا ہوگئی ،برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہونے سے کئی علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی ، گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث لوگ گھروں میں سردی کی شدت سے ٹھٹھراتے رہے ، دھند کے باعث سات انٹرنیشنل پروازیں لاہور ایئر پورٹ پر اتار لی گئیں جبکہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز تک سردی کی نئی لہر میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور مری سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث دن بدن سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوئی جس کی وجہ سے کراچی سمیت صوبہ پنجاب اور ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک سردی کی اس نئی لہر میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.