پشاور، کباڑ مارکیٹ میں آتشزدگی،120 دکانیں جل گئیں،ایک شخص جاں بحق
ہفتہ 11 جنوری 2014 13:54
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) پشاور صدر کے علاقہ نوتھیہ میں کباڑ کی مارکیٹ میں آگ لگنے سے 120 سے زائد دکانیں جل گئیں۔دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ریسکیو عملے نے پانچ گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ صدر کے علاقہ نوتھیہ پھاٹک کے قریب صبح پانچ بجے پرانے کپڑوں اور قالین کی دو دکانوں میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تمام مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ کے شعلے اتنے بلند تھے کہ دور سے ہی دیکھے جا سکتے تھے۔آتشزدگی سے مارکیٹ کے عقب میں واقع دو مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔مقامی لوگوں نے ہوائی فائرنگ کر کے اہل علاقہ کو جگایا اور محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا۔فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔
(جاری ہے)
اس دوران ایک دکان کی دیوار گرنے سے چار افراد بھی زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو کے عملے نے ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔
زخمیوں میں سے ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا۔فائر بریگیڈ کی پانچ گھنٹے کی کاوش کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔تاجروں کے مطابق مارکیٹ میں 120سے زائد دکانیں تھیں جو تمام جل کر خاکستر ہو گئیں۔دکانوں میں موجود کروڑوں روپے کا سامان بھی جل گیا۔آگ لگنے کی فوری وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.