چین ، صوبے یننان میں لگنے والی آگ سے تبتی علاقے کا ہزار سال تاریخی قصبہ ڈْوک زونگ مکمل طور پر تباہ ،2 ہزار فائر فائٹرز، فوج اور پولیس کے عملے سمیت مقامی حکام اور رضاکاروں نے آگ پر قابو پایا
اتوار 12 جنوری 2014 15:45
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) چین کے صوبے یننان میں لگنے والی آگ سے تبتی علاقے کا ایک ہزار سال تاریخی قصبہ ڈْوک زونگ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
(جاری ہے)
چینی حکام کے مطابق چین کے صوبے یننان میں واقع بدھوں کے تاریخی گاوٴں ڈوک زونگ میں اچانک لگنے والی آگ سے پورا گاوٴں مکمل طور جل کر خاکستر ہو گیا، تقریبا 2 ہزار فائر فائٹرز، فوج اور پولیس کے عملے سمیت مقامی حکام اور رضاکاروں نے 10 گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا، قصبہ میں آگ لگنے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی آگ لگنے کی وجوہات معلوم ہو سکی ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق عمارتیں لکڑی سے بنی ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی، ایک ہزار سال قدیم یہ قصبہ سیاحوں کی وجہ سے بھی شہرت رکھتا تھا۔ اِس قصبے میں ایک ہزار سالہ پرانی ثقافت کے علاوہ قدیم گلیوں اور عمارتوں کو محفوظ رکھا گیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.