ملک بھرمیں عیدمیلاد البنی منگل کو منائی جائیگی،شہروں میں جشن کاسماں،اہم وفاقی وصوبائی عمارتوں ،جلوس کی گزرگاہوں اورمساجد کو برقی قمقموں سے سجادیاگیا
اتوار 12 جنوری 2014 20:48
اسلام آباد/کراچی/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) ملک بھر میں جشن عیدمیلاد البنیﷺ (منگل کو)منائی جائیگی اس حوالے سے ملک کے تمام بڑے شہروں میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ،اہم وفاقی وصوبائی عمارتوں ،جلوس کی گزرگاہوں اورمساجد کو برقی قمقموں سے سجادیاگیا،تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جشن عید میلادالنبی منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ،میلاد شریف کے جلوس کی گزرگاہیں برقی قمقموں سے سجادیں گئیں ،بازاروں کو انتہائی خوبصورتی سے سجانے کے علاوہ مختلف مقامات پر تزئین و آرائش سے آراستہ دروازے بنائے گئے ہیں۔
وفاقی اورصوبائی دارلحکومت کے اہم دفاتر کو بھی انتہائی خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے ،میلاد البنی کی تیاریاں اور محافل کے انعقادمیں بڑے ہی نہیں بچے بھی جوش وخروش سے حصہ لے رہے ہیں، ہر عمر کے افراد چاہت کا والہانہ اظہار کر رہے ہیں،شمع رسالت کے پروانے ننھے منے بچے بھی گھروں، اور محلوں کو سجانے میں مگن ہیں ۔(جاری ہے)
بچوں کے دلوں میں اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا جذبہ ان کے چہروں سے عیاں ہے۔ہلال ربیع الاول نوید مسرت بن کرآتاہے اورمحبان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قلوب و اذہان محبت و مسرت سے لبریز ہو جاتے ہیں،اس ماہ ذی شان میں مصطفی جان رحمت پر درود وسلام کاجتنا وِرد کیا جائے باعث برکت ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
فیصل آباد میں پی ٹی آئی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.