تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت عوام کو کچھ دے پائی یا نہیں لیکن وزرا کو ضرور نواز دیا گیا
پیر 13 جنوری 2014 20:40
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری۔2014ء) ویسے تو ملک بھر کے عوام خوف کے سائے میں جی رہے ہیں لیکن خیبر پختونخوا کے لوگ براہ راست دہشت گردی کی زد میں ہیں یہی وجہ ہے کہ اس صوبے کے عوام نے تبدیلی کی آس میں سونامی کا نعرہ لگانے والوں کو اپنا نمائندہ منتخب کیا لیکن ان بے چاروں کو کیا پتہ تھا کہ سونامی آئے یا کچھ اور حالات بدلیں گے تو صرف برسراقتدار لوگوں کے جس کی تازہ مثال یہ کہ صوبائی اسمبلی نے وزرا کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل منظور کرلیا ہے۔
ڈپٹی اسپیکر امتیاز قریشی کی سربراہی میں ہونے والے خیبرپختونخوااسمبلی کے اجلاس کے دوران حکومت کی جانب سے وزرا کی تنخواہوں،مراعات اور الاؤنسز کا بل پیش کیا گیا ، بل پیش کرتے وقت ان کا موقف تھا کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے وزرا کو تنخواہ اور مراعات کی مد میں دی جانے والی رقم ناکافی ہے اس لئے وزرا کی تنخواہوں،مراعات اور الاؤنسز 15 ہزار روپے اضافہ کیا جائے، اپوزیشن کی جانب سے وزرا کی تنخواہوں،مراعات اور الاؤنسز میں اضافے کی مخالفت کی گئی تاہم بل منظور کرلیا گیا جس کے تحت صوبائی وزرا کو تنخواہوں،مراعات اور دیگر الاؤنسز کی مد میں 55 ہزار روپے ماہانہ ملا کریں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
-
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
-
خیبرپختونخوا میں ’پاکستان ڈیجیٹل سٹی‘ کے قیام کے معاہدے پر دستخط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.