خیبر پختون خوا حکومت کا شہید طالب علم کے ورثا کیلئے 50 لاکھ روپے امداد اور گورنمنٹ سکول اعتزازحسن کے نام سے منسوب کر نے کا اعلان،سابق صدر زرداری کی طرف سے ایم پی اے نگہت اورکزئی کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے وفد نیاعتزاز حسن کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت، گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ خان نے وزیر اعظم اور صدر کی جانب سے شہید اعتزاز حسن کی قبر پر پھول چڑھائے گئے
پیر 13 جنوری 2014 22:05
ہنگو/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) خیبرپختونخوا حکومت نے ہنگو کے شہید طالب علم کے ورثا کیلئے 50 لاکھ روپے امداد اور گورنمنٹ اسکول اعتزازحسن کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا ۔ پیر کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی ہدایت پر رکن صوبائی اسمبلی اشتیاق ارمڑ، وزیراعلی کے مشیرامجد آفریدی او رکمشنر کوہاٹ ہنگو شہید اعتزاز حسن کے گھر پہنچے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی طرف سے اعلان کیا کہ ہائی اسکول ابراہیم زئی جہاں اعتزاز حسن زیر تعلیم تھا کا نام اعتزاز حسین کے نام سے منسوب کرنے اور اس کے علاوہ ہنگو میں اعتزاز کے نام سیاسٹیدڈیم بنانیکا بھی اعلان کیا اور شہید اعتزاز کی قربانی کوسراہا۔(جاری ہے)
انھوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول کو اعتزاز حسن کے نام منسوب کرنے اور شہید اعتزاز حسن کے نام سے اسٹیڈیم بنانے کا بھی اعلان کیا۔
سابق صدر زرداری کی طرف سے بھی ایم پی اے نگہت اورکزئی کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے وفد نیاعتزاز حسن کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ خان نے وزیر اعظم اور صدر کی جانب سے شہید اعتزاز حسن کی قبر پر پھول چڑھائے اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔ 15 سالہ اعتزاز حسن نے ہنگو میں خودکش حملہ آور کو روک کر کئی جانیں بچالی تھیں۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا
-
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
احتجاجی تحریک کیلئے پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
ایلون مسک بھارت کے بجائے چین کیوں گئے؟ بھارتی شہری ناراض
-
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
-
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.