حماس نے جان کیری کے مشرق وسطیٰ میں دیر پا قیام امن سے متعلق فارمولے کو ایک بار پھر مسترد کردیا
بدھ 15 جنوری 2014 15:32
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) حماس نے جان کیری کے مشرق وسطیٰ میں دیر پا قیام امن سے متعلق تجاویز پرمبنی فارمولے کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکی وزیرخارجہ کی سکیم میں مظلوم فلسطینی عوام کے ادنی حقوق کا بھی کوئی تذکرہ نہیں، اگر یہ سکیم فلسطینیوں پر مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئینگے اور کوئی فلسطینی بھی اسے قبول نہیں کریگا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق دوحہ میں حماس کے سیاسی شعبے کے رکن سامی خاطر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کی جماعت جان کیری کے امن فارمولے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی بالادستی کو تسلیم کرنے کے کسی بھی امن فارمولے کو فلسطینی عوام قبول نہیں کریں گے۔(جاری ہے)
ان کے مطابق حماس عالمی برادری کے سامنے یہ واضح کر چکی ہے کہ فلسطینی عوام امریکا اور اسرائیل کی منشا کے تحت کسی بھی حل کو قبول نہیں کریں گے کیونکہ امریکیوں اور اسرائیلیوں کا وضع کردہ کوئی بھی فارمولا کسی صورت میں فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کا ضامن نہیں ہوسکتا ہے۔
امریکی اور صہیونی ملکراسرائیل کو ایک یہودی ریاست تسلیم کرانے کیلئے فلسطینیوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی امن فارمولے میں بیت المقدس اسرائیل کو دینے کی بات کی جا رہی ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی روکنے کی سازش کی جا رہی ہے اور جس فلسطینی ریاست کا تذکرہ کیا جا رہا ہے اس کے چاروں اطراف میں اسرائیل کا فوجی حصار قائم کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ فلسطینی عوام ایسے کسی بھی امن فارمولے کو قبول نہیں کرسکتے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.