دنیا میں فی کس سب سے زیادہ وسکی پینے والے افراد فرانس میں ہیں ، برطانوی رپورٹ
جمعرات 16 جنوری 2014 13:05
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) برطانیہ کی مارکیٹ ریسرچ کرنے والی کمپنی یورو مانیٹر کے مطابق دنیا میں فی کس سب سے زیادہ وسکی پینے والے افراد فرانس میں ہیں ، متحدہ عرب امارات اس فہرست میں پانچویں اور پاکستان 35ویں نمبر پر ہے۔یورو مانیٹر کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ وسکی نوش کرنے والوں کی تعداد بھارت میں ہے تاہم اگر وسکی پینے والوں کی فی کس تعداد دیکھی جائے تو بھارت نویں نمبر پر آتا ہے۔
ریسرچ کمپنی کے مطابق دنیا کی تقریباً 50 فیصد وسکی برصغیر میں پی جاتی ہے کمپنی کے مطابق برِصغیر میں پی جانے والی زیادہ تر وسکی یو بی انڈیا تیار کرتی ہے جو پیداوار کے لحاظ سے وسکی بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہے تاہم وسکی پینے والوں کے اعداد و شمار کو فی کس میں دیکھا جائے تو سب سے زیادہ وسکی فرانس، یوروگوئے اور امریکہ میں پی جاتی ہے۔(جاری ہے)
یورو مانیٹر کے مطابق فرانس میں فی شخص سالانہ 2.15 لیٹر وسکی پیتا ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے اس کے بعد یوروگوئے میں 1.77 لیٹر، تیسرے نمبر پر امریکہ میں 1.41 لیٹر وسکی فی کس سالانہ پی جاتی ہے۔
بھارت میں فی کس 1.24 لیٹر وسکی پی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات چھٹے نمبر پر ہے جہاں فی کس 1.27 لیٹر فی کس وسکی پی جاتی ہے جو بھارت کے مقابلے میں زیادہ ہے۔وسکی پی جانے والوں کی فہرست میں پاکستان کا 35واں نمبر ہے یورو مانیٹر کے مطابق پاکستانی 0.04 لیٹر فی کس وسکی پیتے ہیں۔یورو مانیٹر نے کل 37 ممالک کی فہرست دی ہے جہاں پر قابل ڈکر تعداد میں وسکی پی جاتی ہے اس فہرست میں سب سے آخری ملک چین ہے جہاں پر صرف 0.02 لیٹر فی کس وسکی پی جاتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.