عمران خان کی پشاور میں تبلیغی مرکز میں دھماکے کی شدید مذمت، عبادت گاہوں پر حملہ کرنے والے اسلام اور پاکستان دونوں کے دشمن ہیں، فساد برپا کرکے قوم کو تقسیم اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں،چیئرمین تحریک انصاف
جمعرات 16 جنوری 2014 21:15
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشاور میں تبلیغی مرکز میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں ان کا کہنا ہے کہ عبادت گاہوں پر حملہ کرنے والے اسلام اور پاکستان دونوں کے دشمن ہیں اور ملک میں فساد برپا کرکے قوم کو تقسیم اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ معصوم اور نہتے شہریوں کو خون میں نہلانے والے کسی بھی طرح مسلمان ہونے کا دعوی نہیں کر سکتے کیونکہ اسلام محبت و امن کا دین اور نبی مہربانﷺ کی ذات سراپا رحمت تھی۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کل جماعتی کانفرنس کے اعلامیے پر عملدرآمد کیلئے وفاقی حکومت کے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ پوری قوم کی نظریں حکمرانوں پر لگی ہیں جنہیں متفقہ طور پر امن کے قیام کی ذمہ داری سونپی گئی تاہم ان کا رویہ انتہائی تشویش ناک اور قابل مذمت ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.