پادریوں، راہبوں اور بھکشووٴں کے ہاتھوں بچوں کے استحصال کے معاملے میں اقوامِ متحدہ میں پہلی بار ویٹی کن نے سرعام مخالفت کردی
جمعہ 17 جنوری 2014 13:28
ویٹی کن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) پادریوں، راہبوں اور بھکشووٴں کے ہاتھوں بچوں کے استحصال کے معاملے میں اقوامِ متحدہ میں پہلی بار ویٹی کن نے سرعام مخالفت کردی ۔ میڈیار پورٹ کے مطابق بچوں کے جنسی استحصال سمیت دیگر معاملات پر ویٹی کن کے حکام اقوامِ متحدہ کی کمیٹی برائے حقوقِ اطفال کے سامنے پیش ہوئے تھے۔آرچ بشپ سِلوانو توماسی کا کہنا تھا کہ ایسے جرائم کی کبھی کوئی توجییہ نہیں ہوتی اور ہر بچے کو محفوظ ہونا چاہیے۔
اس سے پہلے ویٹی کن نے بچوں کے استحصال سے متعلق اعداد و شمار فراہم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔جب ویٹی کن نے اس بات پر بحث کی کہ مقدمے کو ان ممالک میں سنایا جانا چاہیے جہاں یہ واقعات پیش آئے ہیں تو ان پر جنسی استحصال کے الزامات پر مایوس کن ردعمل کا الزام عائد کیا تھا۔(جاری ہے)
ویٹی کن نے پینل سے کہا کہ وہ اقوامِ متحدہ کی کمیٹی کی جانب سے ان تمام تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں جن کی مدد سے بچوں کے حقوق کے نفاذ میں مدد ملے۔
آرچ بشپ توماسی کا اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ سچ کا سامنے آنا ضروری ہے کہ ماضی میں کیا ہوا تھا، تاکہ جو ہوا اس سے مستقبل میں بچا جا سکے اس لیے بھی کہ انصاف ہو اور متاثرین کے زخم بھر سکیں۔برطانوی قومی سکیولر سوسائٹی نے اس جواب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں گرجا گھروں پر ہولی سی کا منظم کنٹرول ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.