پیپلز پارٹی نے آئر لینڈ میں پاکستانی مشن بند کرنے کی اطلاعات پر حکومت سے وضاحت طلب کرلی
جمعہ 17 جنوری 2014 15:39
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر جہانگیر بدر نے آئر لینڈ میں پاکستانی مشن بند کرنے کی اطلاعات پر حکومت سے وضاحت طلب کرلی۔
(جاری ہے)
جمعہ کو سینیٹ کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر جہانگیر بدر نے کہا کہ آئر لینڈ میں پچیس ہزار پاکستانی رہتے ہیں اور پاکستانی پریشان ہیں کیونکہ وہاں پر پاکستانی ایمبیسی بند کرنے کی اطلاعات مل رہی ہیں،اس حوالے سے آئر لینڈ میں موجود پاکستانیوں نے احتجاج بھی کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ایمبیسی کو ایسے وقت میں بند کیا گیا جب یہاں ان کا ایک مشن قائم کیا جارہا ہے یہ انتہائی تشویشناک بات ہے، اس سے سفارتکاری پر منفی اثرات مرتب ہونگے آئر لینڈ دنیا میں دوسرا ملک ہے جہاں سے پاکستان کو سب سے زیادہ زرمبادلہ آتا ہے، حکومت اس پر اپنی وضاحت پیش کرے، اس دوران قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے یقین دہانی کرائی کہ فارن افیئر سے معلومات لیکر ایوان کو بتایا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موٹروے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کرنے والی کار سوار خواتین کے خلاف مقدمہ درج
-
جدید رنگ تبدیل کرنے والے ڈیزائن اور 80W FlashCharge کے ساتھ ویوو Y100 پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا
-
جرمنی میں اسلامی قانون کے حامیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
-
معاشی بحران دن بہ دن سنگین ہوتا جا رہاہے،اعظم نذیر تارڑ
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.