طالبان کے ساتھ مذاکرات پر حکومت کاسیاسی ومذہبی قوتوں کودوبارہ اعتمادمیں لینے کافیصلہ
اتوار 19 جنوری 2014 12:00
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جنوری۔2014ء) ملک میں بدامنی کی حالیہ لہرپر قابوپانے، مربوط سیکیورٹی اقدام تشکیل دینے اورمستقبل میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کی حکمت عملی کے حوالے سے وفاقی حکومت نے سنجیدگی کے ساتھ تمام سیاسی اورمذہبی قوتوں کو دوبارہ اعتمادمیں لینے کاحتمی فیصلہ کرلیا ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی وزیرداخلہ کواہم ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ فوری طورپر اس حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے۔
وفاقی وزیرداخلہ کی مشاورت کے بعدوزیر اعظم آئندہ چندروز میں تمام سیاسی قوتوں سے خودملاقاتیں کریں گے۔ وفاقی حکومت ملک کوبدامنی اور انتہاپسندی کے مسائل سے نکالنے کے لیے پارلیمنٹ کاان کیمراسیشن اجلاس بلانے پربھی غور کررہی ہے جس میںسیکیورٹی حکام، ارکان پارلیمنٹ کوملک میں سیکیورٹی امورسے متعلق بریفنگ دیں گے۔(جاری ہے)
وفاقی حکومت کے باخبرذرائع نے نجی ٹی وی کوبتایا کہ وزیراعظم لمحہ بہ لمحہ سیکیورٹی مسائل کے حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ اورسیکیورٹی اداروں سے رابطے میں ہیں۔
وزیراعظم نے وفاقی وزیرداخلہ کوگذشتہ روزہونے والی ملاقات میںیہ ہدایت کی ہے کہ قومی سیکیورٹی پالیسی کی تشکیل اورطالبان سے ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے جوحکمت عملی مرتب کی جارہی ہے، اس پرتمام سیاسی ومذہبی قوتوںاور جیدعلمائے کرام سے رابطہ کیاجائے۔ وزیراعظم آئندہ 15روز میںسیاسی اورمذہبی قوتوں کے رہنماؤںکا مشترکہ اجلاس طلب کریں گے جس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اورسیکیورٹی حکام بھی شریک ہوں گے۔اجلاس میںسیکیورٹی مسائل اور طالبان سے ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے پالیسی پرغور کیاجائے گا۔ وفاقی حکومت کے ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت پہلے مرحلے میں مذاکراتی عمل کے ذریعے مسائل کاحل چاہتی ہے۔ اگرمذاکراتی عمل کامیاب نہیںہوا توطاقت کااستعمال آخری آپشن ہو گالیکن اس آپشن کے استعمال سے پہلے حکومت تمام سیاسی اورمذہبی قوتوں، ارکان پارلیمنٹ اورعسکری قیادت کی مشاورت کے بعداس حوالے سے حتمی پالیسی طے کرے گی۔ وفاقی حکومت نے صوبوںمیں بھی سیکیورٹی کی صورت حال بہتربنانے کے لیے چند روز میں اسلام آباد میںاعلیٰ سطح کااجلاس بلانے کافیصلہ کیاہے۔ وفاقی حکومت قانون نافذکرنے والے اداروںکو جدیداسلحے اورآلات فوری طورپر فراہم کرنے پربھی غور کررہی ہے۔ وفاقی حکومت نے کراچی میںامن وامان کی صورت حال دوبارہ خراب ہونے اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میںاضافے پربھی تشویش ظاہرکی ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں ٹارگٹڈآپریشن کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیںگے۔ وفاق کی ہدایت پر سندھ حکومت نے قانون نافذکرنے والے اداروںکو ہدایت کی ہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف جاری آپریشن میں تیزی لائی جائے اورانٹیلی جنس نیٹ ورک کومربوط بنایاجائے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.