شارجہ ٹیسٹ؛ پاکستان پہلی اننگز میں 341 پر آؤٹ، سری لنکا کو 87 رنز کی برتری
اتوار 19 جنوری 2014 12:39
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جنوری۔2014ء) سری لنکا کے خلاف پہلے 2 ٹیسٹ میچز کی طرح تیسرے ٹیسٹ میں بھی قومی بلے باز کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا پائے اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں 341 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اس طرح سری لنکا کو پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 87 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو اس کا مجموعی اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز تھا، ٹیم کے مستند بلے پویلین سدھار چکے تھے تاہم مرد بحران مصباح الحق 36 رنز کے اسکور پر کریز پر موجود تھے۔
چوتھے دن کے آغاز پر مصباح الحق اور عبدالرحمان کریز پر آئے لیکن 294 رنز کے مجموعی اسکور پر عبدالرحمان پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد پاکستان کو آٹھواں نقصان 300 رنز پر منحمد طلحہ کی صورت میں اٹھانا پڑا۔(جاری ہے)
325 رنز پر مصباح بھی ہمت ہار بیٹھے انھوں نے 63 رنز کی اننگز کھیلی اور اس طرح 341 رنز پر جنید خان 16 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز بنے۔
پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں احمد شہزاد نے 147، مصباح الحق نے 63 اور خرم منظور 52 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، سری لنکا کے ہیراتھ نے 5 اور ایرنکا نے 4 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا جبکہ پریرا کے ہاتھ ایک ہی وکٹ آسکی۔ پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 87 رنز کی برتری کے ساتھ سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز جاری ہے۔اضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو پاکستان کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور پاکستان کو سیریز برابر کرنے کے لئے اس میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.