لاہور‘دوسری جماعت کی طالبہ بد اخلاقی کے بعد قتل،ہائیکورٹ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی
پیر 20 جنوری 2014 15:44
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے پانچ سالہ طالبہ کو بد اخلاقی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ آباد کوواقعہ کی غیر جانبدار اور شفاف کاروائی کرنے اور پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
(جاری ہے)
اخباری رپورٹ کے مطابق نواحی گاؤں نڈال خام کا رہائشی عبد الرشید محنت مزدوری کیلئے یونان میں مقیم ہے اسکی پانچ سالہ معصوم بچی سکول سے واپسی کے بعد گھر کے باہر کھیل رہی تھی جہاں اسے نامعلوم افراد نے اغواء کیا اور اسے مبینہ بداخلاقی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا اور اسکی نعش بوری میں بند کر کے جوہڑ میں پھینک دی۔
معصوم بچی کے اہل خانہ اسکی تلاش کرتے رہے، چار روز بعد اسکی بوری بند لاش جوہڑ سے برآمد ہو گئی جس پر اسکی والدہ پر غشی طاری ہو گی۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے فیصل نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔عدالت عالیہ لاہور کے شکایات سیل نے مذکورہ واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو واقعہ کی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.