اینڈ ی اینڈی مری، سپین کے رافیل ندال، وکٹوریہ ازارینکا اور اگنی اشکا ردوانسکا آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ، میچ کے تیسرے سیٹ کے دوران اچھا کھیل پیش نہیں کر سکا ،چوتھے سیٹ میں اچھا کھیل پیش کیا ، اینڈی مری کی گفتگو
منگل 21 جنوری 2014 13:04
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) برطانیہ کے ٹینس کھلاڑی اینڈی مری، سپین کے رافیل ندال، وکٹوریہ ازارینکا اور اگنی اشکا ردوانسکا آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔اینڈی مری نے فرانس کے سٹیفین رابرٹ کو دو گھنٹے اور 42 منٹ میں 6-1، 6-2، 6-7، 6-8 اور 6-2 کے فرق سے شکست دی۔اینڈی مری کوارٹر فائنل میں سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر سے مد مقابل ہوں گے۔
اپنی جیت کے بعد اینڈی مری نے کہا کہ انھوں نے میچ کے دوران 95 فیصد اپنا تسلط قائم رکھا۔انہوں نے کہاکہ میچ کے تیسرے سیٹ کے دوران وہ اچھا کھیل پیش نہیں کر سکا تاہم چوتھے سیٹ میں انھوں نے بہتر کھیل پیش کیا ادھر سوئٹزرلینڈ کے ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے فرانس نے فرانس کے جوولفریڈ تسونگا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔(جاری ہے)
17 مرتبہ ٹینس کے گرینڈ سلام مقابلے جیتنے والے سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر نے فرانس کے جوولفریڈ تسونگا کو 6-3، 7-5 اور 6-4 سے شکست دی۔
آسٹریلین اوپن کے دیگر مقابلوں میں سپین کے رافیل ندال نے جاپان کے ٹینس کھلاڑی کی نیشی کوری کو7-6، 7-3، 7-5، 7-6 اور7-3 سے ہرایا۔دوسری جانب بیلاروس کی ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ ازارینکا بھی آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔وکٹوریہ ازارینکا نے اپنی حریف کو چھ تین اور چھ دو کے فرق سے شکست دی۔بیلاروس کی ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ ازارینکا کی آسٹریلین اوپن جیتنے کی امیدیں اس وقت بڑھ گئیں جب خواتین ٹینس میں سنگلز درجہ بندی میں عالمی نمبر ایک سیرینا ولیمز کے بعد آسٹریلین اوپن کی مضبوط دعویدار روس کی ماریا شاراپووا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.