مسلمانوں کی طرح مسیحی برادری بھی فلسطینی معاشرے کا جزو لازم ہے ، دونوں قوموں کی وحدت، دوستی اور سالمیت پر آنچ نہیں آنے دینگے،حماس ،غزہ حکومت شہر میں موجود عیسائی بھائیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیگی، فلسطینی حکومت،فلسطینیوں کے حقوق کی جنگ میں مسیحی برادری کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ،باسم نعیم ،حماس اور فلسطینی حکومتی وفد کی آمد پر شکر گزار ہیں، مسلمانوں اور مسیحی برادری میں دوستی برقرار رکھنے کی ضرورت ہے ،پاپ الکسیوس
منگل 21 جنوری 2014 13:52
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں قائم حماس کی حکومت نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی طرح مسیحی برادری بھی فلسطینی معاشرے کا جزو لازم ہے۔ دونوں اقوام کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں، دونوں قوموں کی وحدت، دوستی اور سالمیت پر آنچ نہیں آنے دینگے۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی حکومت اور حماس کے مندوبین نے غزہ کی پٹی میں آرتھوڈوکس چرچ اور مسیحی مذہبی رہنماوٴں سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران حماس اور فلسطینی حکومت کے عہدیداروں نے اس امر کی یقین دہانی کرائی کی غزہ حکومت شہر میں موجود عیسائی بھائیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیگی۔ ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور باسم نعیم، سیکرٹری خارجہ غازی حمد، حکومتی ترجمان طاہرنونو، حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری اور فوزی برہوم جبکہ عیسائی رہنماوٴں کی جانب سے روکن آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ پاپ الکسیوس اور چرچ کونسل کے دیگر عہدیدار موجود تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.