راولپنڈی خود کش حملے کا مقدمہ فضل اللہ ،شاہد اللہ شاہد کیخلاف درج
منگل 21 جنوری 2014 15:52
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2014ء) راولپنڈی آر اے بازار میں خودکش حملے کے مقدمے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ اور ترجمان کو نامزد ملزم قرار دے دیا گیا۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق گزشتہ روز آر اے بازار راولپنڈی میں خود کش حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا ہے جس میں تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ اور ترجمان شاہد اللہ شاہد کو زیر دفعہ 109 کے تحت بطور ملزم نامزد شامل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے اور خودکش حملہ ملا فضل اللہ اور شاہد اللہ کی معاونت اور مشاورت سے ہوا۔تحقیقات کے بعد دونوں کا نام ضمنی رپورٹ کے تحت ملزمان کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم پر حملے کے بعد کسی دوسرے مقدمے میں کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ اور ترجمان کو نامزد کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.