غیر قانونی گیس سپلائی کی سزاگھریلو صارفین، سی این جی اور صنعتیں بھگت رہی ہیں،غیاث پراچہ ،نجی گیس کمپنیوں کی سازشیں گیس بحران حل کرنے میں بڑی رکاوٹ قرارہیں،وزیر اعظم صورتحال کا نوٹس لیں،چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن
منگل 21 جنوری 2014 18:57
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) چیئرمین سپریم کونسل آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ گیس کے شعبہ میں کام کرنے والی درجن بھر مقامی اور غیر ملکی کمپنیاں، نا اہل بیوروکریسی اور گیس کی غیر قانونی سپلائی پاکستان میں گیس بحران کی ذمہ دار ہیں۔وزیر اعظم صورتحال کا نوٹس لے کر اصلاح احوال کریں تاکہ گیس بحران ختم ہو اور سی این جی، گھریلو صارفین اورصنعتوں کے مسائل ختم ہو سکیں۔
غیاث پراچہ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ گیس کمپنیوں کے درمیان ایک عرصہ سے زبردست رسہ کشی جاری ہے جس نے معیشت اور عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ایک کمپنی کو اگر کسی اہم پراجیکٹ کا ٹھیکہ مل جائے تو دوسری کمپنیاں بیوروکریسی اور این جی اوز کے زریعے یا عدالتوں میں مقدمات دائر کر کے کام رکوا دیتی ہیں جس کے بعد منصوبہ سے محروم رہنے والی کمپنی حساب چکانے کے لئے سازشوں کا جال پھیلا دیتی ہے جبکہ بیوروکریسی ایسے موقعوں کی منتظر رہتی ہے۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.