کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کم ہوئی ، شہر میں کوئی نو گوایریا نہیں ، محمد جعفر،بلوچستان میں قومیت اور فرقہ وارنہ دہشتگردی ہو رہی ہے ،ایس ایس پی کوئٹہ
بدھ 22 جنوری 2014 21:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) ایس ایس پی کوئٹہ محمد جعفر نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کم ہوگئی ہے اب کوئی نو گوایریا نہیں پولیس اب پورے شہر میں گشت کر رہی ہے ، کوئٹہ شہر سو کے قریب ایف سی ناکے ختم کر دئیے گئے ہیں ، شہریوں کی مدد کیلئے 15سروس شروع کی گئی ہے، کوئٹہ سے جانے والے آباد کار واپس آرہے ہیں۔ بد ھ کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ایس ایس پی کوئٹہ محمد جعفر نے کہا کہ بلوچستان میں قومیت اور فرقہ وارنہ دہشتگردی ہو رہی ہے ۔
کوئٹہ شہر م یں بلوچ، پشتون ، ہزارہ اور آباد کاروں کی بڑی آبادیاں ہیں گذشتہ چھ ماہ میں کوئٹہ میں ایف سی اور پولیس کی مشترکہ حکمت عملی سے شہر کے تمام نو گو ایریاز کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اب شہر کے تمام علاقوں میں پولیس جا سکتی ہے ۔(جاری ہے)
ایف سی کے 100کے لگ بھگ ناکے ختم کر دئیے گئے ہیں اب ایف سی ضرورت پڑنے پر موبائل پکٹس لگاتی ہے ۔ کوئٹہ میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہونے کے بعد دوسروں صوبوں کو جانے والے آباد کار واپس آرہے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ شہر میں صرف اب ہزارہ ٹاؤن کے علاقے میں ایف سی کی پکٹس موجود ہیں جو ہزارہ برادری کی درخواست پر برقرار رکھی جار ہی ہیں انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ پولیس نے پہلی بار شہر میں 15سروس کا اجراء کیا ہے جو شہریوں کو کسی بھی حادثہ کی صورت میں مدد فراہم کرتی ہے اس مقصد کیلئے ابتدائی طور پر 21 موبائل گاڑیاں مختص کی گئیں ہیں اور مزید گاڑیوں کی فراہمی کیلئے درخواست حکومت کو کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.