انتہا پسندی اور توانائی بحران کا خاتمہ ،پاکستان کے دو بڑے مسائل،توانائی کی پیدوار کو پبلک سروس قرار دیدیا ہے، شہباز شریف،قومی اہمیت کے ہر منصوبے پر میڈیا کو اعتماد میں لیا ، وزیر اعلی نے پریس کانفرنس کے دوران خوشگوار انداز میں جواب دئیے
بدھ 22 جنوری 2014 21:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے سوالات کے خوشگوار انداز میں جواب دےئے ۔وزیراعلیٰ نے انتہائی مدلل انداز میں پنجاب میں کوئلے سے بجلی کے پلانٹس کی تنصیب کے حوالے سے اقدامات کی تفصیل سے آگاہ کیا اورتمام سوالات کے خودجواب دئیے۔ ملک کو درپیش دو بڑے چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت انتہا پسندی کے خاتمے کے ساتھ توانائی بحران سے نمٹناانتہائی ضروری ہے جس کے لیے قوم کو ایک پلیٹ فارم میں متحد ہونا ہوگا۔
وزیراعلیٰ ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ گیس کی صورتحال میں بہتری نظر آرہی ہے وہ گیس چوری روکنے کے خلاف حکومت پنجاب کے موثر اقدامات کا نتیجہ ہے ۔پنجاب حکومت نے کئی کارخانوں سے اربوں روپے کی گیس چوری پکڑی ہے ۔(جاری ہے)
توانائی بحران خاتمہ حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے انرجی کی پیداوار کو پبلک سروس قرار دے دیا ہے اورتوانائی کے منصوبوں کو دن رات کام کر کے تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گڈانی میں کول پاور پلانٹس کالگانے کا منصوبہ وفاقی حکومت کا ہے اور پنجاب حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں لہذا اس منصوبے کو بند کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ وزیراعلیٰ نے پریس کانفرنس کے آغاز میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب سے اللہ تعالی نے مجھے صوبے کی خدمت کے فریضہ پر متعین کیا ہے ہمارا یہ شعار رہا ہے کہ ہم نے عوامی خدمت اور قومی اہمیت کے ہر بڑے منصوبے کے آغاز پر قومی پریس کو اعتماد میں لیا ہے-متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.