غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی معیشت میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں ، چیئر مین سرمایہ کاری بورڈ،سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے پہلے پاکستانی سرمایہ کاروں کو آگے آنا ہو گا ،وفاق صوبوں کو سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں معاونت فراہم کریگا ،ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 22 جنوری 2014 21:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی معیشت میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں ، سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے پہلے پاکستانی سرمایہ کاروں کو آگے آنا ہو گا ،وفاق صوبوں کو سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں معاونت فراہم کرے گا۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ( ن) کی حکومت کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحات کی بدولت پہلے تین ماہ میں شرح نمو 5 فیصد ریکارڈ کی گئی جو انتہائی حوصلہ افزا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی تجارت کو فروغ دینے کے سلسلے میں بھارت کے ساتھ تجارت کیلئے منفی فہرست کو مزید محدود کیا جائیگا،جنوبی ایشیا میں آزاد تجارت کے معاہدہ کے تحت رکن ممالک کو ایک دوسرے کو آزادانہ اور ترجیحی تجارت کی سہولت دینی ہے ، ہر ملک کو 100 آئٹمز کو حساس فہرست دینے کی سہولت حاصل ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارت ایک بڑا ملک ہے اسے ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تجارت کے حوالے سے بڑے پن کا مظاہرہ کرنا چاہیے،ہم آزاد تجارت پر یقین رکھتے ہیں ،اس سلسلے میں جتنا بھارت آگے بڑھے گا ہم بھی اتنا آگے بڑھیں گے۔
ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں اضافے سے سرمایہ کاروں کو مثبت پیغام ملا ہے، بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے سے کاروبار مزید بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال نجکاری کے لئے موزوں ہے اور اب اس سے پہلے کی نسبت زیادہ آمدنی کی توقع ہے۔چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ وفاق صوبوں کو سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں معاونت فراہم کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.