مجلس وحدت المسلمین کے کارکنوں نے اظہار یکجہتی کیلئے آنیوالے تحریک انصاف کے وفد کو دھرنے میں شریک ہونے سے روک دیا، کارکنوں کے عمران خان اور طالبان کیخلاف نعرے ،وفد واپس لوٹ گیا ،مجلس وحدت المسلمین کے کارکن آپس میں بھی الجھ پڑے
جمعرات 23 جنوری 2014 18:59
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) مجلس وحدت المسلمین کے کارکنوں نے اظہار یکجہتی کیلئے آنیوالے تحریک انصاف کے وفد کو دھرنے میں شریک ہونے سے روکدیا ، کارکنوں نے عمران خان اور طالبان کے خلاف شدید نعرے بازی کی جسکے بعد وفد واپس لوٹ گیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کی قیادت میں وفد مجلس وحد المسلمین کی جانب مستونگ میں زائرین کی بس پرحملے کیخلاف گورنر ہاؤس کے باہر دئیے جانیوالے دھرنے میں اظہار یکجہتی کیلئے پہنچا لیکن مجلس کارکنوں نے تحریک انصاف کے وفد کو دھرنے کے شرکاء کی حفاظت کیلئے لگائے گئے بیرئیرز پر ہی روک لئے اور آگے نہ جانے دیا ۔
اس موقع پر کارکنوں نے جذبات میں آکر عمران خان اور طالبا ن کے خلاف نعرے بھی لگائے جسکے بعد تحریک انصاف کا وفد میڈیا سے گفتگو کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گیا ۔ اس موقع پر مجلس وحد المسلمین کے کارکن آپس میں بھی الجھ پڑے اور ایک دوسرے پر تھپروں اور گھونسوں کی بارش کر دی تاہم بعد ازاں منتظمین نے کارکنوں میں بیچ بچاؤ کرایا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.