سپریم کورٹ آف پاکستان کا لاپتہ شخص خاور محمود کو 30 جنوری تک پیش کرنے کا حکم،کوئی عدالت کو اپنا مخالف سمجھتا ہے تو سمجھے، آئین سے خود انحراف کریں گے نہ ہی کسی اور کو کرنے دینگے ، جسٹس جوادایس خواجہ
جمعہ 24 جنوری 2014 19:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 جنوری ۔2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاپتہ شخص خاور محمود کو 30 جنوری تک پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی عدالت کو اپنا مخالف سمجھتا ہے تو سمجھے، آئین سے خود انحراف کریں گے نہ ہی کسی اور کو کرنے دینگے۔ جمعہ کو جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے لاپتہ شخص خاور محمود سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے عدالت کو بتایا کہ متعلقہ محکموں سے بات ہوئی ہے،معاملے میں پیشرفت ہو گی۔(جاری ہے)
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیاایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت سے استدعا کی کہ مزید دو ہفتوں کا وقت دے دیں۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ حکومت ہم نے نہیں چلانی، شہریوں کا تحفظ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔
آئین سے انحراف کرنے سے لاقانونیت پھیلتی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی عدالت کو اپنا مخالف سمجھتا ہے تو سمجھے، آئین سے خود انحراف کریں گے نہ ہی کسی اور کو ایسا کرنے دینگے۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ لاپتہ شخص خاور محمود کی اٹھارہ ماہ پہلے شادی ہوئی۔سپریم کورٹ نے خاور محمود کو تیس جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.