خواتین کی عزت محفوظ نہیں ،مختلف ممالک کی اپنی خواتین کو بھارت میں سفر کے دوران حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایات

ہفتہ 25 جنوری 2014 13:30

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) دنیا کی سب سے بڑی جمہورت میں خواتین کی عزت محفوظ نہ ہونے کے باعث مختلف ممالک نے اپنی خواتین کو بھارت میں سفر کے دوران حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق خواتین اور بالخصوص غیر ملکی خواتین سے زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے بھارت کا سفر کرنے والی اپنی خواتین کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

برطانیہ اور فرانس نے خواتین کو بھارت میں اپنے سفارت خانے کو مطلع کئے بغیر کہیں سفر کرنے سے منع کیا۔ کینیڈا کی وزارت خارجہ نے دلی کے علاقے پہاڑ گنج کی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اس علاقے میں حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی ۔ یہ ہدایات گزشتہ دنوں پولینڈ کی سیاح خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے کے بعد جاری کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :