ملکی آئین کو تسلیم کرنیوالوں کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم نواز شریف، مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی حمایت کردی
پیر 27 جنوری 2014 16:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی حمایت کردی۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء اور اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ شریک ہوئے، اس موقع پر ملک میں امن و امان کی مجموعی صورت حال اور طالبان سے مذاکراتی عمل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
اجلاس سے خطاب کے دوران وزییر اعظم نواز شرف نے کہا کہ قانون کی حکمرانی حکومت کی اولین ترجیح ہے لیکن ملک کو سیکیورٹی کے شدید خطرات لاحق ہیں، انہوں نے مشکل ترین حالات میں ملک کا اقتدار سنبھالا ہے، 14سال سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت آئین کو تسلیم کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے، اپنی جانیں قربان کرنے والے پاک فوج کے جوان ہمارے ہیرو ہیں اور ان کا خون ضائع نہیں جائے گا، سیکیورٹی فورسز اور عوام پر حملے کرنے والے ملک اور قوم کے دشمن ہیں اور حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرے گی۔
اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شرکا کو کراچی سمیت ملک بھر میں امن و امان کی صورت حال اور طالبان سے ممکنہ مذاکراتی رابطوں پر تفصیلی بریفنگ دی جس کے بعد پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے مذاکرات یا آپریشن کے حوالے سے رائے پوچھی گئی تو چند ارکان کے علاوہ وہاں موجود اکثریت نے آپریشن کے حق میں رائے دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.