مصری آرمی چیف کی فیلڈمارشل کے اعلی ترین فوجی عہدے پر ترقی، جنرل سیسی فوجی ذمہ داریاں اپنے نائب کے سپرد کر کے خود ملکی معاملات دیکھناچاہتے ہیں،میڈیارپورٹ

پیر 27 جنوری 2014 20:40

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 جنوری ۔2014ء) مصری فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح کو فیلڈ مارشل کے اعلی ترین فوجی عہدے پر ترقی دے دی گئی ، اس سے پہلے ان کے لیے مصر کی صدارت کی راہ آسان کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو مصری فوج کا مارشل مقرر کیے جانے کے اعلان سے اس امر کا امکان مزید برھ گیا ہے کہ جنرل سیسی فوج میں عہدے کے اعتبار سے زیادہ موثر ہو کر آئندہ دنوں فوجی آپریشنل ذمہ داریاں اپنے نائب کے سپرد کر کے خود ملکی معاملات کے لیے وقت نکالنا چاہتے ہیں۔

عبدالفتاح السیسی نے مصر کے پہلے جمہوری صدر کا تختہ الٹ کر مصر میں ایک مضبوط فوجی شخصیت کی حیثیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے صرف خود کو ایک با اثر فوجی سربراہ کے طور پر منوایا ہے بلکہ ملک میں عبوری حکومت کے ذریعے مصر کی نئی سیاسی نقشہ گری کی بھی بنیاد رکھ دی ہے۔

متعلقہ عنوان :