طالبان مذاکرات کیلئے مخلص ہیں تو غور ہوسکتا ہے لیکن مشاورت سے، چوہدری نثار
منگل 28 جنوری 2014 12:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان مذاکرات کے لیے مخلص ہیں تو اس پر غور ہوسکتا ہے لیکن مشاورت کے ساتھ ،وزیراعظم نوازشریف ایوان کا احترام کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارنے قومی اسمبلی میں مزید کہا کہ حزب اختلاف میں اتفاق رائے کا فقدان ہے،اتفاق رائے کے بغیر نہ مذاکرات کامیاب ہوسکتے ہیں اور نہ آپریشن، مذاکرات کے متعلق اپنا فیصلہ اپوزیشن کے اتفاق رائے سے مشروط کرتا ہوں۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ طالبان کے اکثرگروہ مذاکرات کیلئے تیارہیں،لیکن جس سے مذاکرات کرنے ہیں وہ کنڑ میں بیٹھا ہے، فضل اللہ اینڈ کمپنی نے مذاکرات سے انکار کردیا تو دوسرا آپشن سامنے لائے، انہوں نے مزید کہا کہ 2008 سے 2011 تک جتنی دہشتگردی ہوئی،آج اس سے کہیں کم ہے،چوہدری نثار نے کہا کہ کہ تحریک طالبان سے براہ راست رابطہ ہوا،حکیم اللہ محسود کا ہمارے نام خط موجود ہے، لیکن طالبان کے کئی گروپ نے کہا کہ حکیم اللہ محسود سے بات نہ کی جائے، لیکن حکیم اللہ محسود پر حملہ کرکے مذاکرات کو سبو تاژ کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے وزیراعظم کوکہا کہ آپکے وزیر داخلہ درست نہیں کہہ رہے،آج بھی کہتا ہوں ڈرون حملے سے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کیا گیا، آج بھی مذاکرات کے حامی ہیں، لیکن اگردوسرا فریق راضی نہ ہوتو مذاکرات کیسے کیے جاسکتے ہیں ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.