عدالت کی اجازت کے بعد شاہ زین بگٹی کی قیادت قافلہ ڈیرہ بگٹی روانہ
ہفتہ 1 فروری 2014 17:14
ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء)بگٹی مہاجرین کے قافلے کے شرکاء عدالت سے اجازت ملنے کے بعد نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی قیادت میں ڈولی چیک پوسٹ سے ڈیرہ بگٹی کے لئے روانہ ہوگئے،دو ہفتے کے دھرنے کے بعد بگٹی مہاجرین کا قافلہ بلوچستان ہائی کورٹ سے اجازت ملنے کے بعد ڈیرہ بگٹی روانہ ہوگیا۔قافلے میں بزرگ، خواتین اور بچے شامل ہیں جو 9 سال بعد اپنے آبائی علاقے جانے پر انتہائی خوش ہیں۔اس موقع پر شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ وہ ڈیرہ بگٹی جانے پر بہت خوش ہیں اور عدالت کے شکرگزار ہیں۔بگٹی مہاجرین سے اظہار یکجہتی کے لئے چیف آف کلپر جلال خان کلپر بگٹی اور طارق میسوری بگٹی بھی قافلے کے ہمراہ ہیں۔
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ بگٹی قبائل کے درمیان دشمنیاں ختم ہوگئی ہیں اور اب ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
بگٹی مہاجرین کا قافلہ جب ڈولی چیک پوسٹ پہنچا تو انہیں روک لیا گیا، اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ بگٹی قاسم بگٹی کا کہنا تھا کہ روزانہ سو افراد کو ڈیرہ بگٹی جانے کی اجازت دی جائے گی، جس کے بعد شاہ زین بگٹی کی قیادت میں صحافیوں اور قافلے کے شرکاء سمیت سو افراد ڈیرہ بگٹی روانہ ہوگئے، شاہ زین بگٹی کی سوئی آمد کے موقع پر ان کے مخالف وڈیروں کی جانب سے احتجاج کیاگیا، دکانیں اور بازار بند رہے۔مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.