پنجاب کابینہ کا اجلاس ساڑھے 4گھنٹے سے زائد جاری رہا،وزیراعلیٰ کی کابینہ اراکین اور سرکاری حکام کو محنت او رجذبے سے کام کرنے کی تلقین،”جب اپنا قافلہ عزم و یقین سے نکلے گا …… جہاں سے چاہیں گے رستہ وہیں سے نکلے گا“
ہفتہ 1 فروری 2014 19:37
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1 فروری ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی زیر صدارت پنجاب کا بینہ کا اجلاس ساڑھے 4گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ اجلاس کے دوران ملتان،فیصل آباد اور راولپنڈی ۔اسلام آباد میں میٹروبس منصوبے شروع کرنے کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔تین بڑے شہروں میں میٹروبس پراجیکٹ شروع کرنے کے فیصلے کو کابینہ اراکین نے سراہتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ حقیقی معنوں میں عوام کی فلاح و بہبود کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہیں اور یہ منصوبے تینوں شہروں کے عوام کے لئے ایک تحفے سے کم نہیں۔
اجلاس کے دوران نماز ظہر کی اذان کے احترام کے باعث خاموشی اختیار کی گئی ۔ وزیراعلیٰ نے میٹروبس پراجیکٹس، لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے نظام اور کوئلے سے بجلی کے حصول کے منصوبوں کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھ رہاہے او رانشاء الله عز م و حوصلے اور قومی جذبے کے ساتھ ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے ۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ارکان اسمبلی اور سرکاری حکام محنت او رجذبے کے ساتھ ا پنے فرائض منصبی ادا کریں، الله تعالیٰ بھی محنت کرنے والوں کا ساتھ دیتا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے یہ شعر بھی پڑھا:۔
جہاں سے چاہیں گے رستہ وہیں سے نکلے گا
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.