خیبر پختونخوا حکومت کاانسداد پولیو مہم کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان
ہفتہ 1 فروری 2014 20:45
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1 فروری ۔2014ء) خیبر پختونخوا حکومت نے (کل) اتوار سے صوبائی دارالحکومت میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق پشاور اور اس سے ملحقہ علاقوں میں انسداد پولیو مہم (کل)اتوار کوشروع ہوگی جس کے تحت 5 سال سے کم عمر کے 8 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، ملک کے دیگر علاقوں میں انسداد پولیو رضاکاروں پر حملوں کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور شہر بھر میں صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے پشاور کو دنیا بھر میں پولیو کے پھیلاوٴ کی آماج گاہ قرار دیا ہے جس کے پیش نظر تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ایک منصوبہ شروع کیا جس کے تحت 5 برس سے کم عمر بچوں کو پولیو سمیت 5 دیگر بیماریوں سے بچاوٴ کے لئے خصوصی مہم شروع کی جانی تھی جس کا آغاز گزشتہ ہفتے عمران خان نے کیا تاہم بعد میں اسے منسوخ کردیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.