صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی بلال یاسین کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کا اعلیٰ سطحی اجلاس
منگل 4 فروری 2014 14:13
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء) عوام کو سستی اشیائے خوردونوش فراہم کرنے کے لئے پنجاب کے تمام اضلاع میں ذمہ داران نے مارکیٹوں کا وزٹ کیا جس کے دوران اورچارجنگ اور دیگر جرائم کے مرتکب افراد کو 8,26,450روپے کا جرمانہ کیا گیا، گزشتہ ماہ کے دوران پنجاب بھر کے سہولت بازاروں میں 3,76,197 آٹے کے تھیلے سہولت بازاروں میں فروخت کیے گئے، شہریوں کی سہولت کے لئے حکومت پنجاب نے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں موبائل فون کے ذریعے معلوم کرنے کے لئے ایس ایم ایس کا طریقہ کار بھی متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے شہری کسی بھی ایٹم کا نام سپیس دے کر 80024پر بھیج کر متعلقہ ایٹم کی قیمت معلوم کرسکیں گے۔
یہ بات کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کے اعلی سطحی اجلاس کے دوران بتائی گئی۔(جاری ہے)
سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ اس اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر خوراک بلال یسٰین نے کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید، وزیر انڈسٹریز چوہدری محمد شفیق ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سمیت تمام صوبائی محکموں کے انتظامی سیکرٹریز بھی موجودتھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیاں ہر مہینے ڈی سی او کی سربراہ میں اجلاس منعقد کریں گی جہاں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی حتمی تعین کیا جائے گا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں توازن دیکھنے کو ملا تاہم وزن کی کمی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے ہدایات جاری کیں کہ پولٹری اور دیگر تمام اشیائے خوردونوش کے درست وزن کو چیک کرنے کیلئے کانٹے تمام بازاروں اور منڈیوں میں صارفین کو مفت میسرآنے چاہئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.