ازلی دشمن ایران اوراسرائیل آمنے سامنے ،ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا،دونوں ممالک کے وزارائے خارجہ نے میونخ کانفرنس میں ایک دوسرے کو صبروتحمل سے برداشت کیا

منگل 4 فروری 2014 19:35

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 فروری ۔2014ء) میونخ کانفرنس میں دوازلی دشمنوں کا آمنا سامنا ہوگیا تاہم اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران اور اسرائیل کی باہمی دشمنی کے باعث دونوں ملکوں کے رہ نماؤں کے لیے ماضی میں کسی بھی عالمی فورم پر ایک دوسرے کو گوارا کرنا مشکل رہا ہے لیکن مخالفت کی یہ برف آہستہ آہستہ پگل رہی ہے،میونخ میں ہونے والے بین الاقوامی امن فورم کے موقع پر دونوں ملکوں کے رہ نماآمنے سامنے موجود تھے ، کانفرنس کے دوران ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف خطاب کر تے رہے سامنے دائیں جانب اسرائیلی وزیر دفاع موشے یعلون حسب معمول ہال سے نکلنے کی بجائے بیٹھے رہے اورنہایت اطمینان کے ساتھ جواد ظریف کی تقریر بھی سنتے رہے،خود جواد ظریف نے بھی اسرائیلی وزیر دفاع کی موجودگی پر کسی قسم کی پریشانی کا اظہار نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :