شہباز شریف سے کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل نجیب اللہ خان کی ملاقات،ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال، لاہور رنگ روڈکا ساردرن لوپ اورشاہدرہ iiکالا شاہ کاکو ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کا منصوبہ انتہائی اہم ہے جلد کام شروع کرنا چاہتے ہیں ،میٹروبس پراجیکٹ کے روٹ کوشاہدرہ سے امامیہ کالونی تک بڑھانے کا جائزہ لیا جائے ،ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرینگے‘ شہباز شریف ،وزیراعلی نے لاہور رنگ روڈ ساردرن لوپ اور شاہدرہii کالاشاہ کاکو ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کے بارے میں حتمی سفارشات پیش کرنے کے لئے اعلی اختیاراتی کمیٹی بنا دی
بدھ 5 فروری 2014 20:35
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 فروری ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل نجیب اللہ خان نے ملاقات کی۔اس موقع پر میجر جنرل اصغر نواز،ڈی جی این ایل سی،بریگیڈےئر (ر) شاہد مجیدکے علاوہ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد،صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات تنویر اسلم، خواجہ احمد حسان،سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری خزانہ،کمشنر لاہور ڈویژن،کمشنر راولپنڈی ڈویژن اوردیگر متعلقہ حکام بھی موجو د تھے ۔
ملاقات کے دوران صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت ترقیاتی منصوبوں پر شفاف انداز سے عملدر آمد کررہی ہے اورترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جارہا ہے تاکہ عوام ان سے استفادہ کر سکے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے تھرڈپارٹی آڈٹ کا نظام متعارف کرایا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ لاہور رنگ روڈکا ساردرن لوپ اورشاہدرہ iiکالا شاہ کاکو ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کے منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں او رپنجاب حکومت دونوں منصوبوں پر جلدکام کا آغاز کرنا چاہتی ہے ۔وزیراعلیٰ نے دونوں منصوبوں کے بارے حتمی سفارشات پیش کرنے کے لیے اعلی اختیاراتی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کمیٹی 7روز کے اندر اپنی سفارشات پیش کرے۔انہوں نے کہا کہ میٹروبس پراجیکٹ کے روٹ کوشاہدرہ سے امامیہ کالونی تک بڑھانے کا جائزہ لیا جائے ۔لیفٹیننٹ جنرل نجیب اللہ خان نے اس موقع پرکہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے ترقیاتی ویژن کے مطابق منصوبوں پرشفاف انداز سے عملدر آمد کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.