نیشنل جم خانہ کر کٹ کلب نے لاہور جم خانہ کر کٹ کلب کو67رنز سے شکست دیدی
جمعرات 6 فروری 2014 15:50
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) نیشنل جم خانہ کر کٹ کلب نے لاہور جم خانہ کر کٹ کلب کو67رنز سے شکست دے کردوسرے رہبر کپ ٹونٹی ٹونٹی کلب کر کٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔رہبر کپ ٹورنامنٹ کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز کمیٹی کے چیئرمین ماجد زمان کی صدارت میں ہوا اجلاس میں لاہور جم خانہ کر کٹ کلب اور نیشنل جم خانہ کر کٹ کلب کے درمیان کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل کے حوالے سے تمام امور کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پی سی بی اور آئی سی سی کے انٹرنیشنل ٹونٹی ٹونٹی قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل کے فاتح کا فیصلہ کیا جائے ۔
جس کے مطابق نیشنل جم خانہ کو 67رنز سے فاتح قراردے دیا گیا ۔ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل باغ جناح کر کٹ پر کھیلا گیا تھا اور خراب روشنی کے سبب میچ کی دوسری اننگ مکمل نہ ہوسکی تھی جس پر ٹورنامنٹ انتظامیہ نے انٹر نیشنل اور پی سی بی ٹونٹی ٹونٹی قوانین کے مطابق نیشنل جم خانہ کو 67رنز سے فاتح قرار دے دیا ۔(جاری ہے)
نیشنل جم خانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 247رنز بنائے ۔
نیک محمد 89،وقاص احمد 52،شاہد اسلم 41اور احسان علی 27رنز بناکر نمایاں رہے ۔لاہور جم خانہ کی طرف سے سلمان ملک نے دو جبکہ عاصم بچہ ،رائید خان اور امین خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔جواب میں لاہور جم خانہ نے 16.3اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 133رنز بنائے تھے کہ خراب روشنی کے باعث میچ ختم کر دیا گیا ،قوانین کے مطابق جس وقت کھیل ختم ہوا تو لاہور جم خانہ کا سکور چھ وکٹوں کے نقصان پر 200رنز ہونا چاہئے تھا جس پر نیشنل جم خانہ کو 67رنز سے فاتح قرار دیا گیا ۔لاہور جم خانہ کی طرف سے حسنین عالم 75،رائید خان 30اور منیب ظفر 16رنز بناکر نمایاں رہے ۔نیشنل جم خانہ کر کٹ کلب کی طرف سے حبیب الرحمن نے دو جبکہ نثار احمد،وقاص احمد اور شاہد اسلم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.