بھارت،غربت سے تنگ ماں نے تین کمسن بچوں سمیت خودکشی کرلی،ٹرین کی زد میں آکر نیپالی سیکورٹی گار ہلاک ،آگ میں جھلسی بیوی کی مددکو آنے والا شوہربھی دم توڑگیا

جمعرات 6 فروری 2014 19:59

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء) بھارت میں غربت سے تنگ ماں نے تین بچوں سمیت خودکشی کرلی،آگ میں جھلس جانے والی بیوی کی مددکو آنے والا شوہر بھی نہ بچ سکا،جبکہ غیرملکی سیکورٹی گارڈ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا،بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ریاست مہارشٹرا کی پولیس نے بتایاکہ غریب کسان کی بیوی نے غربت سے تنگ آکر 3کمسن بچوں کے ساتھ کنویں میں چھلانگ لگادی جس سے چاروں کی موت واقع ہوگئی ،ایک اورواقعے میں نئی دہلی میں جھلس جانے والی بیوی کی مددکو آنے والا شوہر بھی آگ کی لپیٹ میں آگیا اوردونوں میاں بیوں موقع پر دم توڑ گئے ،قبل ازیں نیپال سے تعلق رکھنے والا ایک سیکیورٹی گارڈ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔

(جاری ہے)

سکندرآباد ریلوے پولیس کے مطابق 55 سالہ ٹیک بہادر ساکن کونڈا پور کل گھٹکیسر کے قریب ریلوے ٹریک عبور کررہا تھا کہ اسے ٹرین نے ٹکر دے دی ۔

متعلقہ عنوان :