رحیم یارخان میں دہشت گردوں نے3گیس پائپ لائنیں دھماکےسےاڑادیں، پنجاب میں گیس کا بحران
پیر 10 فروری 2014 11:44
رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) یوسف آباد میں دہشتگردوں نے 3 گیس پائپ لائنیں دھماکوں سے تباہ کردیں جس کی وجہ سے قریبی بستی میں آگ لگنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ پنجاب کے کئی شہروں کو گیس کی فراہمی بھی شدید متاثر ہورہی ہے۔ذرائع کے مطابق رحیم یار خان کے نواحی علاقے یوسف آباد میں رات گئے شر پسندوں نے 36، 30 اور18 انچ قطر کی 3 گیس پائپ لائنیں دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیں، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے جائے وقوعہ پر 40 فٹ گہرا اور 70 فٹ چوڑا گڑھا پڑ گیا، دھماکے کے بعد پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی جس نے قریبی کھیتوں اور بستی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
امدادی رضاکاروں نے فوری طور پر بستی خالی کرالی تاہم اس دوران ایک خاتون جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔(جاری ہے)
کالعدم بلوچ ری پبلکن آرمی نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔پائپ لائنوں کی تباہی سے لاہور، رحیم یار خان اور فیصل آباد سمیت دیگر شہروں کو گیس فراہمی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ کئی علاقے گیس سے مکمل طور پر محروم ہیں جبکہ کچھ علاقوں میں گیس پریشر انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اس کے علاوہ صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔
ایم ڈی سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ عارف حمید نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائپ لائنوں کی تباہی سے پنجاب کو گیس کی فراہمی میں 70 کروڑ کیوبک فٹ کمی آئی ہے اور سسٹم میں اب صرف 40 کروڑ کیوبک فٹ گیس باقی رہ گئی ہے۔ پائپ لائنوں کی مرمت کے لئے ٹیمیں پہنچ چکی ہیں لیکن گیس کی مکمل بحالی میں 48 گھنٹے لگ سکتے ہیں، انہوں نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ گیس کا استعمال انتہائی احتیاط سے کریں تاکہ دیگر عوام کو بھی گیس میسر آسکے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.