کشادہ اور معیاری سڑکیں ہی ترقی و خوشحالی کی حقیقی ضامن ثابت ہوتی ہیں،سپیکر پختونخوا اسمبلی
پیر 10 فروری 2014 19:21
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 فروری ۔2014ء) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کشادہ اور معیاری سڑکیں ہی ترقی و خوشحالی کا حقیقی ضامن ثابت ہوتے ہیں وہ موسی بانڈہ زیدہ صوابی میں 10کروڑ روپے کی لاگت تعمیر ہونے والے 7کلومیٹر سڑک کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔تقریب سے رکن قومی اسمبلی عاقب اللہ خان نے بھی خطاب کیاسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے تعاون سے موجودہ دور حکومت کے ابتدائی 9 مہینوں میں بڑے بڑے منصوبے شروع کئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ چارسو کنال کے وسیع رقبے پر صوابی میں جدید ترین پارک تعمیر کیا جائے گا جس کا بہت جلد ٹوپی میں افتتاح کیا جائے گا ۔اور اس پارک کیلئے پہلے ہی رقم مختص کی جا چکی ہے سپیکراسد قیصر نے کہا کہ گاڑ میں جلد ہی بی ایچ یوکا قیام عمل لایا جائے گا اور تربیلا سے صوابی کیلئے بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کا منصوبہ اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور تین مہینوں کے اندر اندرصوابی کی بجلی کو تربیلا سے منسلک کر دیا جائے گاسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ گدون آمازئی انڈسٹریل سٹیٹ کو گدون صوابی بائی پاس کی تعمیرسے ترقی کی نئی شاہراہ کھل جائے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.