کیوبا کے ساتھ بہتر روابط کے لئے برسلز نے نئے مذاکرات کا فیصلہ کرلیا

منگل 11 فروری 2014 13:42

برسلز (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) کیوبا کے ساتھ بہتر روابط کے لئے برسلز نے نئے مذاکرات کا فیصلہ کرلیا۔یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا برسلز میں اجلاس ہوا جس میں یورپی یونین نے کریبین ریاست کیوبا کیساتھ باہمی تعلقات میں بہتری کیلئے ہوانا حکومت سے نئے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہوانا حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ بات چیت کا عمل دونوں جانب سے یکساں غیر مشروط اور غیر امتیازی بنیادوں پر ہونا چاہیے تاہم اس موقع پریورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے کہا کہ اس حوالے سے کوئی پیش رفت اسی صورت میں ممکن ہو سکے گی جب کیوبا کی جانب سے بنیادی شہری حقوق اور اقتصادی شعبے میں اصلاحات کے عمل کو جاری رکھنے کے عزم کا مظاہرہ کیا جائے۔